ٹیکنالوجی

چین کی 6 جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے میں اہم پیشرفت

بیجنگ: چین نے دنیا میں 6 جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے میں پیش قدمی کرتے ہوئے ایک تاریخی سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

چین نے 6 جی ٹیکنالوجی کے 3 اہم اسٹینڈرڈز کو انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) کے ذریعے متعارف کرایا ہے۔

اس سے قبل جولائی 2024 میں چین کے ٹیلی کام انجینئرز نے 6 جی ٹیکنالوجی میں بڑی پیشرفت کرتے ہوئے دنیا کا پہلا فیلڈ ٹیسٹ نیٹ ورک نصب کیا تھا۔

اس تجرباتی نیٹ ورک نے 4 جی انفرا اسٹرکچر پر 6 جی ٹرانسمیشن کو یقینی بنایا اور فیلڈ نیٹ ورک کوریج، افادیت اور دیگر شعبوں میں 10 گنا بہتری کا مظاہرہ کیا۔

چین کی اس کامیابی سے عالمی سطح پر 6 جی ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ایک نیا دور شروع ہو گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 6 جی ٹیکنالوجی سے ہولوگرافک کمیونیکیشن کو سائنس فکشن سے نکال کر حقیقت بنانے میں مدد ملے گی۔

چین کے اس اقدام سے امریکہ اور یورپ سمیت دیگر ممالک میں بھی 6 جی ٹیکنالوجی کی ترقی کی رفتار میں اضافہ متوقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button