سٹیٹ بینک نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کا اعلان کردیا
کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے آج ایک اہم اعلان کرتے ہوئے پالیسی ریٹ میں 2 فیصد کی کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے بعد نئی شرح سود 17.5 فیصد ہوگئی ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق مہنگائی کی شرح میں گزشتہ دو مہینوں کے دوران نمایاں کمی دیکھی گئی ہے اور عالمی سطح پر تیل اور غذائی اجناس کی قیمتوں میں بھی کمی آئی ہے۔
سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور معاشی سرگرمیوں میں اضافے کے لیے اہم ثابت ہوگا۔