Archive

معروف اداکارہ سعدیہ امام نے اپنی شادی کے ایک دلچسپ واقعے کا انکشاف

کراچی: معروف اداکارہ سعدیہ امام نے اپنی شادی کے ایک دلچسپ واقعے کا انکشاف کیا ہے۔

ایک نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کا شادی کا جوڑا تیار ہونے کے دوران ایک حادثے میں جل گیا تھا۔

سعدیہ امام نے بتایا کہ میں خود کپڑوں کا کام کرتی تھی اور میرے شادی کا جوڑا تیار ہورہا تھا۔ اچانک کارخانے میں شارٹ سرکٹ ہوا اور آگ لگ گئی جس میں میرا جوڑا بھی جل گیا۔ یہ میری ماں کا پسندیدہ رنگ تھا اور اسے دیکھ کر مجھے بہت دکھ ہوا۔

اپنی اس مشکل صورتحال سے نکلنے کے لیے سعدیہ امام نے اپنی ایک کسٹمر سے مدد لی۔ انہوں نے بتایا کہ "میں نے اپنی ایک کسٹمر کو ایسا ہی جوڑا بنایا تھا جو اس نے اپنی شادی پر پہننا تھا۔ میں نے اس سے اس جوڑے کی تصویر مانگی اور اس نے مجھے کہا کہ آپ میرا جوڑا پہن لیں، میری شادی کی تاریخ آپ کے بعد ہے۔”

سعدیہ امام نے بتایا کہ میں نے اپنی شادی پر اس لڑکی کا جوڑا پہنا تھا اور بعد میں پھر ویسا ہی نیا جوڑا بنوا لیا تھا۔

Mian Kamran

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button