پاکستان

بلوچستان :مشتبہ دہشت گردوں کو 3 ماہ تک حراست میں رکھنے کا فیصلہ

بلوچستان :مشتبہ دہشت گردوں کو 3 ماہ تک حراست میں رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد : بلوچستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خلاف وفاقی حکومت نے سخت اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔ حکومت نے مشتبہ دہشت گردوں کو کم از کم تین ماہ تک بغیر کسی عدالتی کارروائی کے حراست میں رکھنے کے لیے حراستی مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی حکومت کے ذرائع کے مطابق 26 اگست کو ہونے والے دہشت گرد حملوں کے بعد، وفاقی حکومت نے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، اس فیصلے کا مقصد بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کو روکنا اور عوام کی جان و مال کا تحفظ کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہی اختیارات 2014ء میں آرمی پبلک اسکول پشاور پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت خیبرپختونخوا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیے گئے تھے۔ ان مراکز میں آپریشن کے دوران گرفتار مشتبہ افراد کو بغیر کسی ایف آئی آر یا عدالتی احکامات کے تین ماہ تک رکھا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button