بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کا ہراساں کئے جانے کا انکشاف

بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کا ہراساں کئے جانے کا انکشاف

بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کا ہراساں کئے جانے کا انکشاف

ممبئی : بھارتی ماڈل اور اداکارہ عرفی جاوید نے ایک کمسن لڑکے کی جانب سے ہراساں کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔ عرفی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ جب وہ ایک فوٹو شوٹ کے دوران تھیں تو ایک تقریباً 15 سالہ لڑکے نے انہیں اور ان کی والدہ کو انتہائی نامناسب سوالات کیے۔

عرفی نے اس واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس واقعے سے بہت پریشان ہیں اور ان کا دل چاہتا ہے کہ وہ اس لڑکے کو سزا دیں۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو لڑکیوں کا احترام کرنا سکھائیں۔

یہ پہلا موقع نہیں جب عرفی کو ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ماضی میں بھی وہ اپنے بولڈ انداز اور لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ٹرول کی جاتی رہی ہیں اور انہیں مختلف قسم کی دھمکیاں بھی ملی ہیں۔ دسمبر 2022 میں بھی عرفی کو ریپ اور قتل کی دھمکیاں دینے والے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں