ویڈیوز اے آئی کے ذریعے تیار کی گئی ہیں، ہانیہ عامر کا اپنی جعلی ویڈیوز پر سخت رد عمل

ویڈیوز اے آئی کے ذریعے تیار کی گئی ہیں، ہانیہ عامر کا اپنی جعلی ویڈیوز پر سخت رد عمل

ویڈیوز اے آئی کے ذریعے تیار کی گئی ہیں، ہانیہ عامر کا اپنی جعلی ویڈیوز پر سخت رد عمل

لاہور : پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اپنی جعلی ویڈیوز پر سخت ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ یہ ویڈیوز اصل میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے تیار کی گئی ہیں اور ان کا چہرہ ان ویڈیوز میں جعلی طور پر لگایا گیا ہے۔

ہانیہ عامر نے اس حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا اس طرح کی جعلی ویڈیوز بنانے اور پھیلانے کے خلاف کوئی قوانین موجود ہیں؟ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں نہ صرف کسی کی شخصیت کو نقصان پہنچا سکتی ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر غلط معلومات پھیلانے کا باعث بھی بن سکتی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں ایک نیوز ویب سائٹ کی خبر کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا جس میں ان کی جعلی ویڈیوز کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے کچھ اور اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے جن میں مختلف انسٹاگرام پیجز پر ان سے مشابہ لڑکی کی تصاویر تھیں۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے ان پیجز کو رپورٹ کرنے کی درخواست کی۔

دوسری جانب، بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ مذکورہ لڑکی بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر ہے جو ہانیہ عامر کی ہمشکل ہے اور مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پوسٹنگ کرتی رہتی ہے۔ اس حوالے سے اداکارہ کے علاوہ دبئی میں مقیم سوشل میڈیا انفلوئنسر کین ڈول نے بھی دو مختلف اکاؤنٹس کو رپورٹ کرنے کی درخواست کی ہے۔

ویڈیوز اے آئی کے ذریعے تیار کی گئی ہیں، ہانیہ عامر کا اپنی جعلی ویڈیوز پر سخت رد عمل

اپنا تبصرہ بھیجیں