گوجرانوالہ: طالبات سے زیادتی کے انکشاف پر سکول ٹیچر کا شوہر گرفتار

گوجرانوالہ: طالبات سے زیادتی کے انکشاف پر سکول ٹیچر کا شوہر گرفتار

گوجرانوالہ: طالبات سے زیادتی کے انکشاف پر سکول ٹیچر کا شوہر گرفتار

گوجرانوالہ : گوجرانوالہ کے ایک سرکاری سکول میں کئی سالوں سے طالبات سے مبینہ طور پر زیادتی کا سلسلہ جاری تھا۔ پولیس نے اس سلسلے میں اسکول ٹیچر کے شوہر کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے طالبات کی ویڈیوز بھی بنا رکھی تھیں، جس کی وجہ سے متاثرہ بچیاں ڈر کے مارے خاموش رہیں۔ ملزم کئی سالوں سے سکول میں آکر بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا۔

متاثرہ طالبات کی عمریں 11 سے 14 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔ جب ایک بچی نے گھر والوں کو اس بارے میں بتایا تو والدین نے پولیس سے رابطہ کیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف 5 مقدمات درج کر لیے ہیں۔ متاثرہ 5 بچیوں کے میڈیکل بھی کروائے گئے ہیں جن میں بچیوں سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔

اسلام آباد میں ڈکیتی کا واقعہ، کروڑوں روپے کی لوٹ مار

ملزم نے پولیس کے سامنے اپنا جرم بھی قبول کر لیا ہے اور بتایا ہے کہ متاثرہ بچیوں کی تعداد اس سے زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔

اس واقعے کے بعد سکول کو تالا لگا دیا گیا ہے اور پولیس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں