ملک میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، عید میلاد النبیؐ 17 ستمبر کو ہو گی

ملک میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، عید میلاد النبیؐ 17 ستمبر کو ہو گی

ملک میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، عید میلاد النبیؐ 17 ستمبر کو ہو گی

لاہور: ملک بھر میں رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد اعلان کیا گیا ہے کہ ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا۔ اس کے مطابق عید میلاد النبیﷺ 17 ستمبر کو منائی جائے گی۔

رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا مرکزی اجلاس اسلام آباد میں مولانا سید عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا۔ ملک کے مختلف علاقوں میں زونل کمیٹیوں سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔

کمیٹی کے اجلاس میں مذہبی امور، وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی، سپارکو اور محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے بتایا کہ پنجاب کی 38 رسد گاہوں سمیت ملک بھر سے چاند دیکھنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ اس لیے یکم ربیع الاول 6 ستمبر کی بجائے 7 ستمبر کو ہوگا اور عید میلاد النبیﷺ 17 ستمبر کو منائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں