سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی

سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 60 ہزار 100 روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1200 روپے کی کمی ہوئی ہے اور اب یہ 2 لاکھ 22 ہزار 994 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے اور یہ 17 ڈالر کم ہوکر 2481 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔

ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں کمی کی مختلف وجوہات ہیں جن میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی، ڈالر کی قدر میں اضافہ اور سرمایہ کاروں کی جانب سے سونے میں کم دلچسپی شامل ہیں۔

Exit mobile version