یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے لیے کوششیں ناکافی ،جو بائیڈن کی نیتن یاہو پر تنقید
یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے لیے کوششیں ناکافی ،جو بائیڈن کی نیتن یاہو پر تنقید
واشنگٹن: امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے یہ تشویش ظاہر کی ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو غزہ میں یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی کے لئے موثر اقدامات کرنے میں ناکام ہیں۔
بائیڈن نے بیان دیا ہے کہ نیتن یاہو نے حماس کے ساتھ یرغمالیوں کے تبادلے اور جنگ بندی کے سلسلے میں سنجیدہ کوششیں نہیں کیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق کہ یرغمالیوں کی رہائی اور ممکنہ جنگ بندی کے لیے ایک نئی تجویز نیتن یاہو کو ارسال کی گئی ہے، جس کا ابھی تک وزیر اعظم نے مؤثر جواب نہیں دیا ہے۔
جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ آیا نیتن یاہو اس معاملے میں کافی محنت کر رہے ہیں، تو بائیڈن نے سیدھے لفظوں میں کہا "نہیں”، تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ اس مسئلے پر ہار نہیں مانے گا اور معاہدے کی کوشش میں ہر ممکن اقدام کرے گا۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ تازہ ترین تجویز اس معاملے میں آخری کوششوں کی حیثیت رکھتی ہے، جو کہ عالمی امن اور انسانی بحران کے حل کے لئے ایک اہم اقدام ہو سکتی ہے۔