برطانیہ : ٹوری کونسلر کی اہلیہ نے نسلی منافرت کو ہوا دینے کا جرم قبول کر لیا

برطانیہ : ٹوری کونسلر کی اہلیہ نے نسلی منافرت کو ہوا دینے کا جرم قبول کر لیا

ساؤتھ پورٹ میں حالیہ ہنگاموں کے دوران نسلی منافرت کو ہوا دینے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

ایک تازہ ترین پیشرفت میں ٹوری کونسلر کی اہلیہ لوسی کونولی نے عدالت میں سیاسی پناہ گزینوں کے ہوٹل کو آگ لگانے کا کہا تھا جس پر انہوں نے نسلی منافرت پھیلانے کا جرم قبول کر لیا ہے۔

41 سالہ لوسی کونولی کو قید کی سزا ہونے کا قوی امکان ہے جس کا فیصلہ 17 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔

یاد رہے کہ 30 جولائی کو ساؤتھ پورٹ میں ٹیلر سوئفٹ تھیمڈ یوگا اور ڈانس ورکشاپ کے دوران چاقو حملے میں تین بچیاں ہلاک ہوگئی تھیں جس کے بعد پورے علاقے میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔ ان ہنگاموں میں دائیں بازو کے انتہا پسندوں نے خاص طور پر مسلم کمیونٹی کو نشانہ بنایا تھا۔

کشمیر کے عظیم رہنما سید علی شاہ گیلانی کی تیسری برسی آج منائی جا رہی ہے

اس ہنگامہ آرائی کے بعد سے اب تک 88 ہزار سے زائد افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے اور گزشتہ ایک ماہ کے دوران تقریباً 1000 افراد کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ ان ہنگاموں میں ملوث تمام افراد کو قانون کے شکنجے میں لانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Exit mobile version