لاپتا روسی ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا، 17 افراد کی لاشیں برآمد

لاپتا روسی ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا، 17 افراد کی لاشیں برآمد

ماسکو: روس کے مشرق بعید میں واقع جزیرہ نما کامچاتسکی میں ہفتے کو ایک روسی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہیلی کاپٹر پر سوار 22 افراد میں سے 17 کی لاشیں ہیلی کاپٹر کے ملبے سے برآمد کر لی گئی ہیں۔

روسی حکام کے مطابق، ہیلی کاپٹر حادثے کے فوراً بعد لاپتہ ہو گیا تھا۔ اتوار کی صبح ریسکیو ٹیموں نے پہاڑی علاقے میں ہیلی کاپٹر کا ملبہ تلاش کر لیا اور اس کے اطراف سے متعدد لاشیں برآمد کیں۔ باقی پانچ افراد کی تلاش جاری ہے۔

ہیلی کاپٹر پر 19 سیاح اور عملے کے تین افراد سوار تھے۔ یہ ہیلی کاپٹر جزیرہ نما کامچاتسکی میں سیاحوں کو لے کر جا رہا تھا جب یہ حادثے کا شکار ہوا۔

حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق، خراب موسم حادثے کی ایک ممکنہ وجہ ہو سکتی ہے۔

Exit mobile version