سمندری طوفان اسنیٰ کا رخ تبدیل، کراچی سے 500 کلو میٹر دور

سمندری طوفان اسنیٰ کا رخ تبدیل، کراچی سے 500 کلو میٹر دور

سمندری طوفان اسنیٰ کا رخ تبدیل، کراچی سے 500 کلو میٹر دور

کراچی: بحیرہ عرب میں موجود شدید سمندری طوفان اسنیٰ کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے تازہ ترین پیش گوئی میں بتایا ہے کہ طوفان کا رخ بدل گیا ہے اور یہ اب کراچی سے تقریباً 500 کلومیٹر دور جنوب مغرب کی جانب منتقل ہو چکا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان اسنیٰ آئندہ چند گھنٹوں میں مزید کمزور پڑنے کا امکان ہے اور سمندر میں ہی تحلیل ہو جائے گا۔ تاہم، طوفان کے اثرات کے باعث آج شام تک اورماڑہ، پسنی، گوادر، جیوانی اور تربت میں گرج چمک کے ساتھ تیز ہواؤں اور ہلکی سے لے کر تیز بارش کا امکان ہے۔ اس دوران ہواؤں کی رفتار 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے ماہی گیروں اور شہریوں کو آج اور کل سمندر میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انتظامیہ نے ساحلی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

سندھ کے ساحلی علاقوں میں طوفان کا خطرہ کم ہو گیا ہے اور ماہی گیر آج سے اپنی معمول کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں