کراچی بورڈ کے میٹرک نتائج کا علان: طالبات بازی لے گئیں

کراچی بورڈ کے میٹرک نتائج کا علان: طالبات بازی لے گئیں

کراچی بورڈ کے میٹرک نتائج کا علان: طالبات بازی لے گئیں

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات 2024 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے جس میں حیران کن طور پر تینوں پوزیشنز طالبات نے حاصل کی ہیں۔

بورڈ کے قائم مقام ناظم امتحانات طارق کریم نے بتایا کہ جنرل گروپ (ریگولر اور پرائیویٹ) اور سماعت و گویائی سے محروم طلبا و طالبات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نتائج کو جلد از جلد جاری کرنے میں اساتذہ کرام اور بورڈ کے عملے نے شب و روز کام کیا ہے۔

اس سال جنرل گروپ ریگولر میں تینوں پوزیشنیں اقرا حفاظ گرلز سیکنڈری سکول کی طالبات نے حاصل کی ہیں۔ لائبہ بنت محمد وسیم ٹاپ کرنے والی طالبہ رہیں۔ جبکہ سماعت و گویائی سے محروم طلبا کی کیٹگری میں بھی تینوں پوزیشنز دیوا اکیڈمی فار دی ڈیف گلشن اقبال کے طلبا و طالبات نے حاصل کیں۔

جنرل گروپ ریگولر میں 10 ہزار 845 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے اور ان میں سے 62.65 فیصد طلبہ و طالبات کامیاب ہوئے۔ جبکہ پرائیویٹ گروپ میں 5 ہزار 456 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے اور ان میں سے 51.43 فیصد طلبہ و طالبات کامیاب ہوئے۔

طلبہ و طالبات اپنے نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.bsek.edu.pk پر دیکھ سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں