کراچی میں سمندری طوفان کا خطرہ: محکمہ موسمیات کا چوتھا الرٹ

کراچی میں سمندری طوفان کا خطرہ: محکمہ موسمیات کا چوتھا الرٹ

کراچی میں سمندری طوفان کا خطرہ: محکمہ موسمیات کا چوتھا الرٹ

کراچی: محکمہ موسمیات نے سندھ کی ساحلی پٹی پر آنے والے شدید موسمی نظام کی شدت میں اضافے کے پیش نظر چوتھا الرٹ جاری کردیا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق ڈیپ ڈپریشن کراچی کے جنوب مشرق میں 167 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے اور اس کے آئندہ 24 گھنٹوں میں طاقتور طوفان کی شکل اختیار کرنے کا قوی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، یہ طوفانی نظام کل صبح تک شمال مشرقی بحیرہ عرب میں داخل ہو سکتا ہے اور اس کے نتیجے میں سندھ کے ساحلی علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت ساحلی شہروں میں موسلادھار بارشوں اور تیز ہواؤں کے ساتھ ساتھ سمندری طوفان کی صورتحال بھی پیدا ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے سندھ کے تمام ماہی گیروں کو 31 اگست تک گہرے سمندر میں جانے سے روک دیا ہے۔ محکمہ کے مطابق سمندر میں 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کے جھکڑ چل رہے ہیں اور سمندری حالات انتہائی خراب ہیں۔

سندھ حکومت نے بھی اس صورتحال پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے اور تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ممکنہ نقصانات سے بچاؤ کے لیے تمام تر انتظامات کر لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں