Archive

آئی جی جیل خانہ جات کا اڈیالہ جیل کا اچانک دورہ، بانی پی ٹی آئی کی بیرک کا معائنہ

آئی جی جیل خانہ جات کا اڈیالہ جیل کا اچانک دورہ، بانی پی ٹی آئی کی بیرک کا معائنہ

راولپنڈی : پنجاب کے آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے رات گئے اڈیالہ جیل کا اچانک دورہ کیا ہے۔ اس دوران انہوں نے خاص طور پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بیرک کا معائنہ کیا اور جیل انتظامیہ سے تفصیلی بریفنگ لی۔

آئی جی جیل خانہ جات نے جیل میں سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے جیل کے اہلکاروں سے بات چیت کی اور انہیں ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دیں۔ انہوں نے جیل کے اندر موبائل فون، انٹرنیٹ اور وائی فائی سمیت دیگر ممنوعہ اشیاء کی موجودگی کے بارے میں تفصیلی رپورٹ طلب کی۔

آئی جی جیل خانہ جات نے جیل حکام سے زیر سماعت مقدمات اور قیدیوں کے متعلق ریکارڈز کی بھی تفصیلی بریفنگ لی۔ انہوں نے جیل حکام کو ہدایت کی کہ وہ قیدیوں کے ساتھ انسانی سلوک کریں اور ان کے بنیادی حقوق کو یقینی بنائیں۔

kamran

Mian Kamran is a hardworking and knowledgeable journalist, passionate about reporting the truth and being the voice of the common people. He is content writer of Urdu24.com, where he brings fresh, accurate and impactful news from Pakistan and around the world to his readers on a daily basis.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button