دیر بالا میں تباہ کن حادثہ: مکان پر تودہ گرنے سے 12 افراد جاں بحق
دیر بالا میں تباہ کن حادثہ: مکان پر تودہ گرنے سے 12 افراد جاں بحق
دیر بالا : دیر بالا کے علاقے پاتراک میں واقع ایک مکان پر تودہ گرنے کا المناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق یہ حادثہ گزشتہ رات وقوع پذیر ہوا جب مکان پر اچانک مٹی کا تودہ ایک گھر پر آن گرا۔ ریسکیو اہلکاروں نے سخت محنت کے بعد ملبے تلے دبے افراد کو نکالا جن میں ایک مرد، 9 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق رات کی تاریکی اور بارش کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں کافی مشکلات کا سامنا رہا۔ تاہم مقامی لوگوں اور ریسکیو اہلکاروں کی مشترکہ کوششوں سے تمام لاشیں نکال لی گئیں۔
Load/Hide Comments