سعودی عرب نے حج کے لیے نئی شرائط عائد، صرف تندرست افراد کو اجازت

سعودی عرب نے حج کے لیے نئی شرائط عائد، صرف تندرست افراد کو اجازت

سعودی عرب نے حج کے لیے نئی شرائط عائد، صرف تندرست افراد کو اجازت

اسلام آباد: سعودی عرب نے حج 2025ء کے لیے نئی صحت سے متعلق شرائط کا اعلان کر دیا ہے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے پاکستان کی وزارت مذہبی امور کو بھیجی گئی ایک ہیلتھ ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ اب صرف تندرست اور توانا افراد ہی حج پر جا سکیں گے۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق سعودی حکومت نے مراسلے میں کہا ہے کہ موسم کی شدت کے پیش نظر صرف تندرست و توانا عازمین کو سفرِ حج کی اجازت دی جائے گی، گردہ ، دل، پھیپھڑے، جگر اور کینسر کے پیچیدہ مریضوں کو سفرِ حج کی اجازت نہیں ہو گی۔

عازمین حج کو حج سے قبل کچھ خاص ویکسینز بھی لگوانا لازمی ہوگی جن میں گردن توڑ بخار، کورونا، موسمی انفلوئنزا اور پولیو شامل ہیں۔

سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ موسم کی شدت اور مختلف بیماریوں کے پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اس سے نہ صرف حج کرنے والے افراد کی صحت کا خیال رکھا جائے گا بلکہ دوسرے زائرین کو بھی بیماریوں سے بچایا جا سکے گا۔

پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے سعودی حکومت کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان نئی شرائط کو یقینی بنائیں تاکہ پاکستانی عازمین حج کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں