اسلام آباد میں فیکٹری حادثہ: 5 مزدور جاں بحق، 2 کو بچا لیا گیا

اسلام آباد میں فیکٹری حادثہ: 5 مزدور جاں بحق، 2 کو بچا لیا گیا

اسلام آباد میں فیکٹری حادثہ: 5 مزدور جاں بحق، 2 کو بچا لیا گیا

اسلام آباد: ہمک میں واقع ایک فیکٹری میں چھت گرنے کے نتیجے میں 5 مزدور جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ریسکیو آپریشن کے دوران 2 مزدوروں کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق فیکٹری کی چھت گرنے سے 7 مزدور ملبے تلے دب گئے جن میں سے 2 مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا گیا جبکہ 5 مزدوروں کی لاشیں بھی باہر نکال لی گئیں۔

پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ حادثہ آج صبح اس وقت پیش آیا جب فیکٹری کی چھت اچانک گرنے لگی۔ اس وقت فیکٹری میں کام کرنے والے مزدور ملبے تلے دب گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور ملبے کو ہٹانے کا کام شروع کر دیا۔ کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد 2زخمی مزدوروں کو نکال لیا گیا جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے 5 مزدوروں میں سے 4 کا تعلق تونسہ شریف سے اور ایک کا تعلق کراچی کے علاقے ملیر سے تھا۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت لکی، سجاد، کبیر اور اعجاز کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس اور متعلقہ حکام نے واقعے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فیکٹری کی چھت کی مرمت نہ ہونے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں