بھکر میں جائیداد کے تنازعے پر صلح کی کوشش ناکام، فائرنگ سے 6 زخمی

بھکر میں جائیداد کے تنازعے پر صلح کی کوشش ناکام، فائرنگ سے 6 زخمی

بھکر میں جائیداد کے تنازعے پر صلح کی کوشش ناکام، فائرنگ سے 6 زخمی

بھکر :شاہ عالم کانجن میں جائیداد کے تنازعے پر صلح کی کوشش ناکام ہو گئی جب کہ دونوں فریقین میں تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔

واقعہ کے مطابق دونوں فریقین کافی عرصے سے جائیداد کے تنازعے میں تھے اور آپس میں رشتہ دار بھی تھے۔ صلح صفائی کے لیے دونوں فریقین کو بلایا گیا تھا تاہم بات بڑھنے پر فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا۔

فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں نجیب اللہ، شفیع اللہ، زکاء اللہ، ہدایت اللہ، قیصر اور حمید اللہ شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلورکوٹ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان فرار ہو گئے ہیں اور پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں