آئی جی پنجاب اور ہوم سیکرٹری کا میانوالی دورہ، امن و امان کی صورتحال کا جائزہ

آئی جی پنجاب اور ہوم سیکرٹری کا میانوالی دورہ، امن و امان کی صورتحال کا جائزہ

آئی جی پنجاب اور ہوم سیکرٹری کا میانوالی دورہ، امن و امان کی صورتحال کا جائزہ

میانوالی: پنجاب پولیس کے سربراہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سیکرٹری ہوم پنجاب نور الامین مینگل نے رات گئے کالاباغ کا دورہ کیا اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔

آئی جی پنجاب نے مختلف مکاتب فکر کے نمائندوں، علماء کرام اور کمیونٹی لیڈرز سے ملاقات کی اور انہیں امن و امان برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے تمام فریقین کو باہمی تعاون اور رواداری کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کی۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ حکومت پنجاب امن و امان کی بحالی کے لیے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں پولیس کا تعاون کریں۔

اس موقع پر ڈویژنل امن کمیٹی لاہور کے حافظ زبیر حسن، جامع اشرفیہ لاہور کے نائب مہتمم، اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مفتی راغب نعیمی اور دیگر علماء کرام بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں