کراچی: کچرا کنڈی سے بچی کی بوری بند لاش برآمد،جنسی زیادتی کی تصدیق

کراچی: کچرا کنڈی سے بچی کی بوری بند لاش برآمد،جنسی زیادتی کی تصدیق

کراچی: کچرا کنڈی سے بچی کی بوری بند لاش برآمد،جنسی زیادتی کی تصدیق

کراچی :کراچی کے علاقے صدر میں ایک بار پھر انسانیت کو شرمسار کرنے والا واقعہ پیش آیا ہے۔

صدر لکی اسٹار کے قریب کچرا کنڈی سے ایک بچی کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی سے جنسی زیادتی کی گئی ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق جاں بحق بچی گنگا ولد ہری چند برج فرئیر کے قریب کی رہائشی تھی۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ نے بتایا کہ بچی کی عمر 9 سے 11 سال کے درمیان ہے۔

ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے لے لیے گئے ہیں اور موت کی اصل وجہ کا تعین ڈی این اے اور دیگر رپورٹس آنے کے بعد کیا جائے گا۔

اس دلخراش واقعے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ کو مجرم کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بچوں، خواتین، بزرگوں اور کمزور طبقے کے خلاف ہونے والی زیادتیوں کے خلاف پولیس کو سخت کارروائی کرنی چاہیے۔

پولیس اس وقت واقعے کی تفتیش میں مصروف ہے اور جلد ہی اس معاملے میں مزید تفصیلات سامنے آنے کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں