پی ٹی اے نے اے ٹی ایمز کی بندش کی خبروں کی تردید کر دی

پی ٹی اے نے اے ٹی ایمز کی بندش کی خبروں کی تردید کر دی

پی ٹی اے نے اے ٹی ایمز کی بندش کی خبروں کی تردید کر دی

اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں اے ٹی ایمز کی بندش کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایسا کوئی مسئلہ موجود نہیں جو فنانشل سسٹم کو متاثر کر سکے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ ملک میں ایل ڈی آئی نیٹ ورکس کی عدم دستیابی یا بندش کی وجہ سے اے ٹی ایمز بند ہونے لگے ہیں۔ تاہم پی ٹی اے حکام نے اس خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایل ڈی آئی لائسنسز معطل یا بند نہیں کیے گئے ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق ملک کا آئی ٹی اور فنانشل سسٹم مکمل طور پر فعال ہے اور عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں