ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں اور طوفان کی پیشگوئی

ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں اور طوفان کی پیشگوئی

ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں اور طوفان کی پیشگوئی

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں اور طوفان کی پیشگوئی کی ہے جس کے باعث روزمرہ زندگی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، بالائی خیبر پختونخوا، مشرقی بلوچستان، مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

خاص طور پر 25 اگست سے جنوب مشرقی اور زیریں سندھ میں شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کے باعث نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔

اسلام آباد اور گردونواح میں موسم مرطوب اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ دوپہر اور شام میں تیز ہواؤں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، کوہاٹ، وزیرستان اور کرم میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں