سی ایس او اجلاس: پاکستان کی نریندر مودی کو شرکت کیلئے اسلام آباد آنے کی دعوت

سی ایس او اجلاس: پاکستان کی نریندر مودی کو شرکت کیلئے اسلام آباد آنے کی دعوت

سی ایس او اجلاس: پاکستان کی نریندر مودی کو شرکت کیلئے اسلام آباد آنے کی دعوت

پاکستان نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو شنگھائی تعاون تنظیم (سی ایس او) کے اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان آنے کی دعوت دے دی۔

یہ اجلاس اس سال 15 سے 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہونے جا رہا ہے، جہاں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کی کونسل کی چیئرمین شپ اس بار پاکستان کے پاس ہوگی۔ بھارت کی جانب سے اس دعوت نامے پر فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس بین الاقوامی امور اور علاقائی سلامتی کے لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس میں مختلف ممالک کے سربراہان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارت کی آخری بار نمائندگی اس وقت ہوئی تھی جب 2015 میں بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں