پنڈی ٹیسٹ میچ: بنگلا دیشی ٹیم نے 565 رنز بنا لئے

پنڈی ٹیسٹ میچ: بنگلا دیشی ٹیم نے 565 رنز بنا لئے

پنڈی ٹیسٹ میچ: بنگلا دیشی ٹیم نے 565 رنز بنا لئے

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان راولپنڈی میں ہونیوالے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے 448 رنز کے جواب میں بنگلا دیشی ٹیم نے 565 رنز بنا لئے۔

ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز بنگلا دیش نے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کرتے ہوئے 316 رنز 5 کھلاڑی کے آئوٹ سے کیا تو بنگلا دیشی کھلاڑی مشفیق الرحیم 55 اور لٹن داس 52 رنز کے ساتھ وکٹ پر تھے تاہم لٹن داش گزشتہ روز کے سکور میں صرف 4 رنز کا اضافہ کر سکے اور نسیم شاہ کی بال نے انہیں آئوٹ کر دیا۔

دوسری جانب مشفیق الرحیم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 11 ہویں سنچری مکمل کی، مشفیق الرحیم 191 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد محمد علی کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔

مشفیق الرحیم کے بعد مہمان ٹیم کے باقی بلے باز بھی جلد ہی پویلین لوٹ گئے اور پوری ٹیم 565 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

بنگلادیش کے دیگر بلے بازوں میں شادمان اسلام 93، مہدی حسن میراز،77 اور مومن الحق 50 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے3، شاہین آفریدی نے 2، محمدعلی نے 2 اور خرم شہزاد نے 2 وکٹیں لیں جب کہ صائم ایوب نے بھی ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

خیال رہےکہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں محمد رضوان کے 171 اور شعود شکیل کے 141 رنز کی بدولت 448 رنز بنائے تھے اور گرین کیپس نے اپنی اننگز 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر ڈیکلیئر کر دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں