چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر سندھ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی

چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر سندھ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی

چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر سندھ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی

کراچی : سندھ حکومت نے شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے پیر 26 اگست کو صوبے بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس کے علاوہ ڈرون کیمرے اڑانے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔

سندھ حکومت کے مطابق یہ پابندی کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص، نوابشاہ، سکھر اور لاڑکانہ سمیت پورے صوبے میں نافذ ہوگی۔ صوبائی حکومت نے تمام ایس ایس پیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس پابندی پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت نے چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر صوبے بھر کے سکولوں میں تعطیل کا اعلان بھی کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں