پاکستان

اسلام آباد کا پاسپورٹ آفس مچھلی منڈی بن گیا، سہولیات کا شدید فقدان

اسلام آباد کا پاسپورٹ آفس مچھلی منڈی بن گیا، سہولیات کا شدید فقدان

اسلام آباد : اسلام آباد کے سیکٹر جی ٹین میں حال ہی میں تعمیر ہونے والا پاسپورٹ آفس سہولیات کے شدید فقدان کی وجہ سے مچھلی منڈی بن گیا ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں شہریوں کے ہجوم اور عملے کی کمی نے صورتحال کو مزید بگاڑ دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ رات 6000 پاسپورٹ جی ٹین آفس میں بھیجے گئے تھے جس کے بعد ہزاروں شہری اپنے پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے آفس پہنچے۔ لیکن ٹوکن مشین نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں اور عملے دونوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جعلی پاسپورٹس پر سینیگال جانے والے دو افراد گرفتار

پاسپورٹ آفس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں شہریوں کو کنٹرول کرنا انتہائی مشکل ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ عملے کی کمی بھی ایک بڑی مسئلہ ہے۔ روزانہ ہزاروں کی تعداد میں شہری پاسپورٹ آفس آتے ہیں جس کی وجہ سے سہولیات فراہم کرنا مشکل ہو رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button