کارساز سروس روڈ پر دلخراش حادثہ: نئی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

کارساز سروس روڈ پر دلخراش حادثہ: نئی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

کارساز سروس روڈ پر دلخراش حادثہ: نئی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

کراچی : کارساز سروس روڈ پر پیش آنے والے دلخراش حادثے میں ملوث خاتون ملزمہ نتاشا دانش کی نئی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے۔ اس فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ نتاشا نے حادثے سے قبل ایک سفید رنگ کی کرولا گاڑی اور ایک موٹر سائیکل کو بھی ٹکر ماری تھی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق، نتاشا دانش اپنی گاڑی انتہائی تیز رفتار سے چلا رہی تھی۔ اس نے پہلے ایک سفید رنگ کی کرولا گاڑی کے عقبی حصے کو ٹکر ماری اور پھر کرولا گاڑی کے پیچھے موجود موٹر سائیکل سوار دو افراد کو زمین پر گرادیا۔ اس کے بعد وہ بغیر رکے مزید آگے بڑھی اور اسی روڈ پر موٹر سائیکل سوار ایک باپ اور بیٹی کو روند ڈالا۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ نتاشا دانش پہلے حادثے کے بعد گھبراہٹ میں آ گئی اور اس نے گاڑی کی رفتار مزید بڑھا دی جس کی وجہ سے دوسرا اور زیادہ مہلک حادثہ پیش آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں