استری 2 نے باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، 7 دن میں 4سو کروڑ کا بزنس

استری 2 نے باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، 7 دن میں 4سو کروڑ کا بزنس

ممبئی: استری 2 نے باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، 7 دن میں 4سو کروڑ کا بزنس

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی سپرہٹ فلم استری نے باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ شردھا کپور اور راجکمار راؤ کی اس کامیڈی ہارر فلم نے اپنی ریلیز کے صرف 7 دنوں میں 400 کروڑ روپے کا حیران کن بزنس کرکے بالی ووڈ کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم نے ملک کے اندر 342 کروڑ روپے اور بیرون ملک 59 کروڑ روپے کا مجموعی بزنس کیا ہے۔

یہ ایک ہفتے میں 401 کروڑ روپے کا مجموعی باکس آفس کلیکشن فلم انڈسٹری کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔

پروڈکشن ہاؤس میڈاک فلمز نے سوشل میڈیا پر اس کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے ناظرین کا شکریہ ادا کیا ہے۔

فلم نے عالمی باکس آفس پر 400 کروڑ روپے کا سنگ میل عبور کرنے والی سب سے تیز ترین بالی ووڈ فلم بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

استری نے باکس آفس پر کئی بڑی فلموں کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ اس فلم نے جوان،اینمل، پٹھان،غدر ،باہوبلی 2: دی کنکلوژن” کے ہندی ورژن، اورکے جی ایف: چپٹر کے ہندی ورژن جیسے بلاک بسٹر فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

فلم کی اس کامیابی کی کئی وجوہات ہیں جن میں دلچسپ کہانی، شاندار اداکاری، اور ہدایت کاری کا کمال شامل ہیں۔

شردھا کپور اور راجکمار راؤ نے اپنی اداکاری سے ناظرین کا دل جیت لیا ہے۔ فلم کا موسیقی اور خاص طور پر اس کا ہارر عنصر بھی ناظرین کو بہت پسند آیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں