مذہبی منافرت کے الزامات میں گرفتاراوریا مقبول جان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

مذہبی منافرت کے الزامات میں گرفتاراوریا مقبول جان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

مذہبی منافرت کے الزامات میں گرفتاراوریا مقبول جان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور: مذہبی منافرت پھیلانے کے سنگین الزامات میں گرفتار معروف اینکر پرسن اوریا مقبول جان کو جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے اوریا مقبول جان کو آج صبح ان کی رہائش گاہ ڈی ایچ اے فیز 6 سے گرفتار کیا تھا۔ ان پر مذہبی منافرت پھیلانے اور ریاستی اداروں کے خلاف نازیبا تبصرے کرنے کے الزام میں سائبر ٹیررازم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

عدالت میں پیشی کے دوران ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے اوریا مقبول جان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزم سے مزید پوچھ گچھ کی ضرورت ہے۔

عدالت نے پراسیکیوٹر کی درخواست منظور کرتے ہوئے اوریا مقبول جان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا اور آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں