پنجاب میں پتنگ بازی پر پابندی سخت، سزائیں بڑھ گئیں

پنجاب میں پتنگ بازی پر پابندی سخت، سزائیں بڑھ گئیں

پنجاب میں پتنگ بازی پر پابندی سخت، سزائیں بڑھ گئیں

لاہور : پنجاب حکومت نے پتنگ بازی جیسے خطرناک کھیل کو روکنے کے لیے سخت اقدامات اٹھا لیے ہیں۔ نئی قانون سازی کے تحت پتنگ بازی، پتنگ سازی اور پتنگ کی نقل و حمل کو ناقابل ضمانت جرم قرار دے دیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق پتنگ، دھاتی ڈور، تار، تندی اور مانجھا لگی ڈور کی تیاری، استعمال اور نقل و حمل پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پنجاب کابینہ نے پتنگ بازی پر پابندی کے ایکٹ 2007 میں اہم ترمیمات کرتے ہوئے سزاؤں میں اضافہ کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پنجاب کابینہ نے پتنگ بازی پر پابندی ایکٹ 2007 میں اہم ترامیم منظور کرلیں، پتنگ باز کو 3 سے 5 سال قید یا 20 لاکھ جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوں گی جب کہ پتنگ اڑانے والے کو جرمانہ نہ دینے پر مزید ایک سال قید ہوگی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پتنگ ساز اور ٹرانسپورٹر کو 5 سے 7 سال قید یا 50 لاکھ جرمانہ یا دونوں ہوں گے، پتنگ بنانے والے اور ٹرانسپورٹر کو جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 2 سال قید ہوگی جب کہ پتنگ بازبچےکوپہلی باروارننگ اور دوسری بارپکڑے جانے پر 50 ہزار جرمانہ ہوگا۔

اگر کوئی شخص جرمانہ ادا نہیں کر پاتا تو اس پر مزید قید کی سزا عائد کی جائے گی۔

محکمہ داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ پتنگ بازی سے ہونے والے حادثات میں متعدد افراد زخمی اور جاں بحق ہوتے ہیں۔ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے یہ سخت اقدامات اٹھانا ضروری تھا۔ انہوں نے کہا کہ سزاؤں میں اضافے سے پتنگ بازی جیسے خطرناک کھیل کو روکنے میں مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں