پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں، ڈیفالٹ کابیانیہ بنانے والے کہاں ہیں؟، آرمی چیف

پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوںمیں، ڈیفالٹ کابیانیہ بنانے والے کہاں ہیں؟، آرمی چیف

پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں، ڈیفالٹ کابیانیہ بنانے والے کہاں ہیں؟، آرمی چیف

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ جو پاکستان کی ڈیفالٹ کا بیانیہ بنا رہے تھے وہ آج کہاں ہیں؟

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے یوتھ کنونشن میں نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی آنکھوں کی چمک دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوںمیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو عناصر پاکستان کی ڈیفالٹ کا بیانیہ بنا رہے تھے، آج وہ کہاں ہیں؟۔ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہے، اور اسے ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے نوجوانوں کا کردار کلیدی ہے۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ آزاد ریاست کی اہمیت کو جاننے کے لیے لیبیا، شام، کشمیر اور غزہ کے عوام کی حالت دیکھیں۔

چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ علم انسان کو دوسروں سے ممتاز کرتا ہے، ‎ریاست کی یہ ذمہ داری ہے کہ عوام کو سوشل میڈیا سے پیدا شدہ ہیجان اور فتنے کے مضمرات سے دور رکھے۔

چیف آف آرمی سٹاف نے مزید کہا کہ ‎عوام، حکومت اور فوج کے درمیان مضبوط رشتہ ہے، پاکستان کے تحفظ اور ترقی کا ضامن ہے، ‎‎بحیثیت مسلمان ہمیں نا امیدی سے منع کیا گیا ہے۔

آرمی چیف نے نوجوانوں سے کہا کہ زندگی امتحان کا نام ہے اور قرآن کی آیت پڑھی “کیا لوگ یہ سمجھے بیٹھے ہیں کہ صرف یہ کہنے پر چھوڑ دیئے جائیں گے کہ ہم ایمان لائے اور ان کی آزمائش نہ ہو گی؟” ‎پاکستان کا سب سے بڑا اور قیمتی سرمایہ ہمارے نوجوان ہیں، ہم کسی صورت اسے ضائع نہیں ہونے دیں گے۔

خطاب کے اختتام میں آرمی چیف نے نوجوانوں کو علامہ اقبال کا یہ شعر سنایا:

‎افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر
‎ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ

اپنا تبصرہ بھیجیں