راولپنڈی کے 323سکولوں کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ، اساتذہ کی شدید مخالفت

راولپنڈی کے 323سکولوں کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ، اساتذہ کی شدید مخالفت

راولپنڈی: پنجاب حکومت نے صوبے کے سرکاری سکولوں کو نجی اداروں کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس حوالے سے ضلع راولپنڈی میں 323 سرکاری اسکولوں کو یکم ستمبر سے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سپرد کر دیا جائے گا۔

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ان اسکولوں کو مختلف این جی اوز، افراد اور دیگر تنظیموں کو چلانے کے لیے دے گی۔

اس فیصلے کے خلاف پنجاب ٹیچرز ایسوسی ایشن نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف احتجاج کریں گے۔

ضلع راولپنڈی میں 1809 سرکاری اسکول ہیں جن میں سے 323 اسکولوں میں طلبہ کی تعداد کم ہے اور یہ اسکول دور دراز علاقوں میں واقع ہیں۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد ان اسکولوں میں تعلیم کا معیار بہتر کرنا اور اسکول سے باہر بچوں کو تعلیمی نظام میں شامل کرنا ہے۔

حکومت کا یہ بھی کہنا ہے کہ نجی ادارے اساتذہ کو روزانہ کی بنیاد پر تنخواہ دیں گے اور حکومت فی طالب علم 700 روپے فیس ادا کرے گی۔

پنجاب ٹیچرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے پچھلے 6 سالوں میں ایک بھی اساتذہ کی بھرتی نہیں کی جس کی وجہ سے اساتذہ کی ایک لاکھ 20 ہزار اسامیاں خالی ہیں۔

ایسوسی ایشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ اساتذہ کو ڈینگی اور پولیو کی مہموں میں بھی شامل کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ان کے پاس پڑھانے کا وقت نہیں ملتا۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے تعلیمی نظام مزید بگڑے گا اور اساتذہ کی بے روزگاری میں اضافہ ہوگا۔

Exit mobile version