اگنی ہوتری نیم عریاں حالت میں بیٹھائے رکھتے تھے، تنوشری دتہ کے سنگین الزامات

اگنی ہوتری نیم عریاںحالت میں بیٹھائے رکھتے تھے، تنوشری دتہ کے سنگین الزامات

اگنی ہوتری نیم عریاں حالت میں بیٹھائے رکھتے تھے، تنوشری دتہ کے سنگین الزامات

ممبئی : بالی وڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے ایک بار پھر انڈسٹری میں جنسی ہراسانی کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔ اس بار انہوں نے فلمساز ویویک اگنی ہوتری پر فلم چاکلیٹ کی شوٹنگ کے دوران ان کے ساتھ ہراسانی اور ناروا سلوک کا الزام عائد کیا ہے۔

تنوشری دتہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ویویک اگنی ہوتری نے سیٹ پر انہیں مختلف طریقوں سے ذلیل کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اگر وہ شوٹنگ کے لیے وقت پر پہنچتیں تو بھی انہیں غیر پیشہ ور قرار دیا جاتا تھا جبکہ اگر وہ کبھی تاخیر سے آتیں تو ان پر سخت تنقید کی جاتی تھی۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ انہیں مختصر لباس پہن کر سب کے سامنے بیٹھنے پر مجبور کیا جاتا تھا اور اگر وہ خود کو ڈھانپنے کی کوشش کرتیں تو انہیں روکا جاتا تھا۔

متھیرا کا پاکستانی معاشرے میں خواتین کے لباس پر تنقید کرنے والوں پر تنقید

یہ پہلی بار نہیں ہے جب تنوشری دتہ نے بالی وڈ میں جنسی ہراسانی کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے نانا پاٹیکر سمیت دیگر فلمی شخصیات پر بھی جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں