علاقائی

نارووال میں بھارتی ساختہ بارودی سرنگیں برآمد، سول ڈیفنس نے ناکارہ بنا دیا

نارووال میں بھارتی ساختہ بارودی سرنگیں برآمد، سول ڈیفنس نے ناکارہ بنا دیا

نارووال: ضلع نارووال کے علاقے ظفر وال میں واقع نالہ ڈیک کے نواحی دیہات سے بھارتی ساختہ دو خطرناک ٹینک شکن بارودی سرنگیں برآمد ہوئی ہیں۔

سول ڈیفنس کے ماہرین نے انہیں فوری طور پر ناکارہ بنا کر ایک بڑے حادثے کو ٹال دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، سول ڈیفنس حکام کو اطلاع ملی تھی کہ نالہ ڈیک کے گاؤں لہڑی اور دیولی میں مشکوک اشیاء پڑی ہوئی ہیں۔

فوری کارروائی کرتے ہوئے بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچا اور احتیاط کے ساتھ دونوں بارودی سرنگوں کو برآمد کیا۔

برآمد کی گئی پہلی بارودی سرنگ کا وزن 18 پاؤنڈ تھا اور یہ M5 کے نام سے جانی جاتی ہے۔ جبکہ دوسری سرنگ کا وزن 18 کلو گرام تھا اور یہ 3AND کے نام سے جانی جاتی ہے۔

دونوں سرنگیں جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس تھیں اور انہیں بھارتی فوج استعمال کرتی ہے۔

ڈسٹرکٹ انچارج عاصم ریاض واہلہ نے بتایا کہ یہ بارودی سرنگیں کسی دہشت گردانہ کارروائی کے لیے استعمال کی جانی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ سول ڈیفنس کی بروقت کارروائی کی بدولت ایک بڑا حادثہ ٹال دیا گیا ہے۔

سول ڈیفنس حکام کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں بھارتی ایجنٹ سرگرم ہیں اور وہ بارودی سرنگیں گھس کر رکھ رہے ہیں۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مشکوک اشیاء دیکھنے کی صورت میں فوری طور پر پولیس یا سول ڈیفنس کو اطلاع دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button