سونے فی تولہ 2 لاکھ 60 ہزار 700 روپے کا ہو گیا

سونے فی تولہ 2 لاکھ 60 ہزار 700 روپے کا ہو گیا

کراچی : ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ آج بھی سونے کی قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا 2 لاکھ 60 ہزار 700 روپے کا ہو گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، سونے کی یہ نئی قیمت ملک کے تمام صرافہ بازاروں میں نافذ ہو چکی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا بھی 600 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 23 ہزار 508 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 10 ڈالر بڑھ کر 2512 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

Exit mobile version