کومل عزیز خان نے والد کی محبت پر دلچسپ واقعہ شیئر کر دیا

کومل عزیز خان نے والد کی محبت پر دلچسپ واقعہ شیئر کر دیا

کومل عزیز خان نے والد کی محبت پر دلچسپ واقعہ شیئر کر دیا

لاہور ـ:پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کومل عزیز خان نے حال ہی میں ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے والد کی محبت کا اظہار کیا ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ اپنی والدین کی شادی کے پانچ سال بعد بہت سی منتوں اور مرادوں کے بعد پیدا ہوئیں اور ان کے والد کی عمر اس وقت 50 سال تھی۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کومل نے بتایا کہ ان کے والد ان سے بہت پیار کرتے تھے اور ان کا بہت خیال رکھتے تھے۔ اداکارہ نے کہا کہ ان کے والد بینک میں نوکری کرتے تھے اور وہاں جاکر یہ سوچتے رہتے تھے کہ ان کی بیٹی کو کیا کھانا چاہیے تاکہ وہ صحتمند رہ سکے۔

کومل نے ایک واقعہ بھی شیئر کیا کہ جب ان کی سالگرہ منائی جا رہی تھی تو ان پر گرم چائے گر گئی اور وہ جل گئیں۔ ان کے والد اسے دیکھ کر بہت پریشان ہوئے اور بے ہوش ہو گئے۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کے والد آٹھ سال قبل انتقال کر گئے تھے اور وہ آج بھی ان کی بہت یاد کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں