اربعین حسینی: ایران نے تہران سے نجف کے لیے خصوصی پروازیں شروع کر دیں

اربعین حسینی: ایران نے تہران سے نجف کے لیے خصوصی پروازیں شروع کر دیں

اربعین حسینی: ایران نے تہران سے نجف کے لیے خصوصی پروازیں شروع کر دیں.

تفصیلات کے مطابق اربعین حسینی کے موقع پر ایران نے تہران سے عراقی شہر نجف کے درمیان خصوصی پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ پروازیں 19 اگست سے 23 اگست تک جاری رہیں گی۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم نیوز کے مطابق، دنیا کے سب سے بڑے مذہبی اجتماع اربعین حسینی میں شرکت کے لیے لاکھوں زائرین عراق کا رخ کرتے ہیں اور ایران نے ان کی آمدورفت کو آسان بنانے کے لیے یہ خصوصی اقدام کیا ہے۔

اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ ضرور لینگے، اسرائیل کو پچھتانا پڑیگا، سربراہ ایرانی فوج

ایران اور عراق نے مشترکہ طور پر اربعین زائرین کے لیے ویزا کی پابندیوں کو ختم کرنے، سرحدی سہولیات کو بہتر بنانے اور زائرین کو بہتر خدمات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ممالک کے مابین اس حوالے سے معاہدے طے پا چکے ہیں اور 25 اگست کو کربلا میں ایک عظیم الشان اجتماع کے ساتھ اس سال کا اربعین منایا جائے گا۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ وہ زائرین کو بہترین ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ خصوصی پروازوں کے علاوہ، زائرین کے لیے زمینی راستوں پر بھی سہولیات میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

عراق میں بھی اربعین کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ عراقی حکام نے کربلا اور نجف میں زائرین کے لیے رہائش، کھانے پینے اور طبی سہولیات کا انتظام کیا ہے۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں تاکہ زائرین کو ایک محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

اربعین حسینی شیعہ مسلمانوں کا ایک اہم مذہبی اجتماع ہے جو ہر سال محرم الحرام کے مہینے میں امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے چالیسویں دن منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر لاکھوں زائرین دنیا بھر سے عراق آتے ہیں اور کربلا میں واقع امام حسین علیہ السلام کے مزار پر زیارت کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں