اہم اداکار کو سن آف سردار 2 سے باہرکر دیا گیا

اہم اداکار کو سن آف سردار 2 سے باہرکر دیا گیا

ممبئی: اہم اداکار کو سن آف سردار 2 سے باہرکر دیا گیا.

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ میں ایک اور حیران کن واقعہ پیش آیا ہے جب معروف اداکار وجے راز کو اجے دیوگن اسٹارر فلم سن آف سردار 2سے اچانک برطرف کر دیا گیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وجے راز فلم کی شوٹنگ کے دوران اجے دیوگن سے ملنے نہیں گئے۔

فلم کے شریک پروڈیوسر کمار منگٹ پاٹھک کا کہنا ہے کہ وجے راز کے رویے اور غیر معمولی مطالبات کی وجہ سے انہیں فلم سے نکالنا پڑا۔ ان کا الزام ہے کہ وجے راز نے اپنے اسپاٹ بوائے کے لیے بے حد زیادہ رقم مانگی اور ہوٹل میں بھی پریمیئم کمرے کا مطالبہ کیا۔ جب انہیں بجٹ کی پابندیوں کے بارے میں بتایا گیا تو وہ بدتمیزی پر اتر آئے۔

دوسری جانب وجے راز نے ان تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں صرف اس لیے فلم سے نکالا گیا کیونکہ وہ اجے دیوگن سے خود جا کر نہیں ملے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ وقت سے پہلے سیٹ پر پہنچ گئے تھے اور اجے دیوگن کام میں مصروف تھے، اسی لیے انہوں نے ان سے ملاقات نہیں کی۔

اس واقعے نے بالی ووڈ میں ایک نیا تنازع پیدا کر دیا ہے۔ ایک طرف جہاں کمار منگٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس فیصلے سے 2 کروڑ روپے کا نقصان اٹھایا ہے، وہیں وجے راز کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔

اس وقت تک یہ معاملہ حل نہیں ہوا ہے اور دونوں فریق اپنی اپنی بات پر قائم ہیں۔ اس دوران فلم کے لیے سنجے مشرا کو نئے اداکار کے طور پر شامل کر لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں