شمالی کیرولائنا میں طوفان ایرنیستو کا تباہ کن اثر: گھر سمندر میں بہہ گیا

شمالی کیرولائنا میں طوفان ایرنیستو کا تباہ کن اثر: گھر سمندر میں بہہ گیا

شمالی کیرولائنا میں طوفان ایرنیستو کا تباہ کن اثر: گھر سمندر میں بہہ گیا.

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں آنے والے شدید سمندری طوفان ایرنیستو نے ساحلی علاقوں میں تباہی مچا دی ہے۔ طوفان کی وجہ سے ساحل پر موجود کئی گھر سمندر میں بہہ گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لکڑی کا بنایا گیا گھر پانی میں بہہ گیا۔

اس گھر کو 2018 میں تین لاکھ 39 ہزار ڈالرز میں خریدا گیا تھا جو پاکستانی روپوں میں 9 کروڑ سے زائد کی رقم بنتی ہے۔ گھر کے مالک نے بتایا کہ گھر میں 4 کمرے اور 2 باتھ روم تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ طوفان کی طاقتور لہروں اور تیز ہواؤں کی وجہ سے گھر زمین سے اُکھڑ کر پانی میں بہہ گیا۔

نیشنل پارک سروسز کے مطابق، گزشتہ 4 سال میں شمالی کیرولائنا میں یہ ساتواں واقعہ ہے جب ساحلی علاقے میں اس طرح کا نقصان ہوا ہے۔

حکام نے عوام کو سمندر کے قریب جانے سے منع کیا ہے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں