ورجینیا میں آسمان پر پراسرار سیاہ دائرہ نے سب کو حیران کر دیا

ورجینیا میں آسمان پر پراسرار سیاہ دائرہ نے سب کو حیران کر دیا

ورجینیا میں آسمان پر پراسرار سیاہ دائرہ نے سب کو حیران کر دیا.

تفصیلات کے مطابق امریکہ کی ریاست ورجینیا میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جس نے لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔ ولیمزبرگ کے علاقے میں آسمان پر ایک پراسرار سیاہ دائرہ دیکھا گیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

متعدد عینی شاہدین نے صبح 11 بجے کے قریب آسمان میں یہ سیاہ دائرہ دیکھا اور اسے اپنے موبائل فونز میں ریکارڈ کر لیا۔ دائرہ چند منٹوں بعد غائب ہو گیا۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے سیاہ دائرے ماضی میں بھی مختلف مقامات پر دیکھے گئے ہیں اور ان کی ممکنہ وجوہات میں آگ اور چھوٹے دھماکے شامل ہیں۔ تاہم، ورجینیا میں پیش آنے والے اس واقعے کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔

جیمز سٹی کاؤنٹی کے فائر ڈپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ انہیں کسی ایسے واقعے کی اطلاع نہیں ملی ہے جو اس سیاہ دائرے کا سبب بن سکتا ہو۔

سوشل میڈیا پر لوگ اس واقعے پر مختلف ردعمل دے رہے ہیں۔ بعض لوگ اسے ایک طبیعیاتی مظہر قرار دے رہے ہیں جبکہ بعض لوگ اسے ایک پراسرار واقعہ قرار دے رہے ہیں۔

اس واقعے کی حقیقت جاننے کے لیے مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔ سائنسدان اس واقعے کی وجوہات کو جاننے کے لیے مختلف زاویوں سے اس کا مطالعہ کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں