پاکستان

وفاقی کابینہ نے 5 سالہ نجکاری پروگرام کی منظوری دیدی

اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے 5 سالہ نجکاری پروگرام کی منظوری دیدی.

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے 5 سالہ قومی نجکاری پروگرام کو منظوری دے دی ہے۔ اس پروگرام کے تحت 2024 سے 2029 تک 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کی جائے گی۔

مستقبل میں جائزے کے بعد مزید اداروں کو بھی اس پروگرام میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

اس پروگرام کے تحت نجکاری کا عمل تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں پی آئی اے اور ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی نجکاری کو جلد از جلد مکمل کرنے کا اہداف ہے۔

اس پروگرام کے تحت سرکاری بجلی تقسیم اور پیداواری کمپنیوں کی نجکاری بھی کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں فیصل آباد، اسلام آباد، اور گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنیوں کی نجکاری کی جائے گی۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں لیسکو، میپکو، پیسکو، ہیسکو، سیپکو اور حیسکو کی نجکاری کی جائے گی۔

اس کے علاوہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن، اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن اور پاکستان ری انشورنس کمپنی کی نجکاری بھی اس پروگرام میں شامل ہے۔

تمام منظور شدہ اداروں کا جامع نجکاری پلان کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔

وفاقی حکومت نے ملک کی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے 5 سالہ قومی نجکاری پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت 24 سرکاری اداروں کو نجی شعبے کے حوالے کیا جائے گا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button