علاقائی

موٹروے پر حفاظتی باڑ کاٹنے والے دو ملزم گرفتار

لاہور: پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےموٹروے پر حفاظتی باڑ کاٹنے والے دو ملزم گرفتار کر لئے.

تفصیلات کےم طابق موٹروے پولیس نے ایم 3 پر پیر محل کے قریب حفاظتی باڑ کاٹنے والے دو ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق، ڈی ایس پی محمد انور کو اطلاع ملی کہ ملزمان موٹروے کی حفاظتی فینس کاٹ رہے ہیں۔ پٹرولنگ افسران نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

ترجمان موٹروے کا کہنا تھا کہ حفاظتی باڑ کی غیر موجودگی سے جانور موٹروے پر آکر حادثات کا سبب بنتے ہیں۔ سیکٹر کمانڈر شہباز عالم کی ہدایات پر ملزمان کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کا کہنا تھا کہ ڈی آئی جی مسرور عالم کلاچی نے افسران کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button