اے این ایف کی منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں، 7ملزمان گرفتار

اے این ایف کی منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں، 7ملزمان گرفتار

لاہور میں اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں کیں، جس میں 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا.

تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف 7مختلف کارروائیوں کے دوران 15کلو سے زائد منشیات برآمد کرکے 7ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ایف ایلیون اسلام آباد کے قریب دو ملزمان سے 600گرام چرس اور 100گرام آئس برآمد کی گئی جبکہ ایم ون موٹر وے اسلام آباد پر ملزم سے 473گرام آئس برآمد کی گئی۔

چونگی امر سادھو لاہور کے قریب 6کلو چرس اور شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان میں ملزم سے 970گرام آئس برآمد کی گئی۔ ڈیرہ غازی خان میں ملزم سے 1 کلو آئس برآمد کر لی گئی۔

کوسٹل ہائی وے گوادر میں گاڑی سے 5.4کلو ویڈ برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا جبکہ باچا خان پل کراچی کے قریب ملزم سے 990 گرام چرس برآمد ہوئی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں