علاقائی

جو ہوگیا؛ وہ ہو گیا، اب ہمیں مستقبل کی فکر کرنی چاہئے، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ جو ہو گیا؛ وہ ہو گیا ، اب ہمیں مستقبل کی فکر کرنی چاہئے.

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یومِ آزادی کے موقع پر قوم کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو ہوگیا، وہ ہوگیا؛ اب ہمیں مستقبل کی فکر کرنی چاہئے۔ ہر زندہ قوم اپنے عمل کا احتساب کرتی ہے۔

انہوں نے 77ویں یومِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج ہر پاکستانی خوش ہے اور اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہے کہ ہم آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں۔ مریم نواز نے ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا، تو پاکستان کا جھنڈا سب سے اوپر تھا، اور ملک کا نام روشن ہوا۔

شہداء کی قربانیاں اثاثہ ہیں، ان کی تکریم پر کوئی سمجھوتہ نہیں، مریم نواز

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، بلکہ اس کو تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ ملک کا مستقبل نوجوانوں اور بچوں کے ہاتھ میں ہے، اور یہ وطن ہر پاکستانی کے ساتھ ساتھ اقلیتوں کا بھی ہے۔

وزیراعلیٰ نے نواز شریف کی جانب سے ملک کی ترقی کے لیے کی جانے والی کوششوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیں بطور قوم اور انفرادی طور پر اپنا احتساب کرنا چاہیے۔ انہوں نے ملک میں سیاسی استحکام کی اہمیت پر زور دیا اور افواج پاکستان کی قربانیوں کو سراہا۔

واضح رہے کہ آج پاکستان بھر میں 77ویں یومِ آزادی کا جشن منایا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button