بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کا شیخ حسینہ واجد کو وطن واپس آنے کی پیشکش
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے ملک بدر کیے جانے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے انہیں وطن واپس آنے کی پیشکش کی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق، بنگلہ دیش کی وزارت داخلہ امور کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل (ر) محمد سخاوت حسین نے واضح کیا کہ شیخ حسینہ واجد کو جبراً ملک چھوڑنے پر مجبور کیے جانے کا تاثر بے بنیاد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شیخ حسینہ واجد نے اپنی مرضی سے ملک چھوڑا ہے اور ان پر کسی قسم کا جبر نہیں تھا۔
جنرل سخاوت حسین نے مزید کہا کہ شیخ حسینہ واجد کو واپس آ کر ملک میں نئے چہروں کے ساتھ اپنی پارٹی کو دوبارہ منظم کرنے کی دعوت دی گئی ہے، مگر انہوں نے ملک میں ہنگامہ برپا کرنے سے گریز کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔