بین الاقوامی

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مزید 18 فلسطینی شہید، ہلاکتیں40 ہزار سے تجاوز

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مزید 18 فلسطینی شہید، ہلاکتیں40 ہزار سے تجاوز

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی حالیہ بمباری نے شدید انسانی نقصان پہنچایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق خان یونس شہر میں اسرائیلی فوج نے سیف زون قرار دیے گئے علاقے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں خیموں میں مقیم 18 فلسطینی شہید ہوگئے۔ بمباری کے بعد خیموں میں لگنے والی آگ نے مزید نقصانات کا سبب بنی۔

الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر بھی بمباری کی، جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتوں کی اطلاع ہے۔ بیت حنون سے بےگھر فلسطینیوں کو انخلا کا حکم دیا گیا ہے۔

اسی دوران فلسطینی مزاحمت کاروں نے رفح میں اسرائیلی ٹینکوں کو نشانہ بنایا۔ جنوبی لبنان میں بھی اسرائیلی طیاروں نے حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک حزب اللہ فائٹر ہلاک ہوگیا۔

7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک تقریباً 40 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ یہ صورت حال علاقے میں انسانی بحران کی شدت کو مزید بڑھا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button