بالی ووڈ اداکار اشوتھ بھٹ پر استنبول میں حملہ

بالی ووڈ اداکار اشوتھ بھٹ پر استنبول میں حملہ

بالی ووڈ اداکار اشوتھ بھٹ پر استنبول میں حملہ

استنبول: بالی ووڈ کے نامور اداکار اشوتھ بھٹ پر ترکی کے شہر استنبول میں نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا ہے۔

اداکار نے خود اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ استنبول میں چھٹیاں گزارنے گئے تھے جہاں ان پر جیب کتروں نے حملہ کیا۔

اشوتھ بھٹ نے بتایا کہ حملہ آور نے انہیں زنجیر سے پیٹھ پر مارا اور ان کا بیگ چھیننے کی کوشش کی۔ تاہم، اداکار نے جوابی کارروائی کی اور ایک کیب ڈرائیور کی مدد سے حملہ آوروں کو فرار ہونے پر مجبور کیا۔

اداکار نے اس واقعے کی اطلاع مقامی پولیس کو دے دی ہے۔ اشوتھ بھٹ نے بتایا کہ ان کے دوستوں نے انہیں پہلے ہی استنبول میں جیب کتروں سے احتیاط کرنے کے لیے کہا تھا۔

اشوتھ بھٹ ایک معروف بالی ووڈ اداکار اور مصنف ہیں۔ انہوں نے فینٹم، مشن مجنو، راضی، حیدر سمیت کئی ہٹ فلموں میں کام کیا ہے۔

اس واقعے نے بالی ووڈ اور بھارتی میڈیا میں کافی ہلچل مچا دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں