تہران میں حماس سربراہ اسماعیل ہانیہ کی نماز جنازہ ادا
تہران: حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی نماز جنازہ آج تہران کے فلسطین سکوائر پر ادا کی گئی۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے نماز جنازہ کی امامت کی، جس میں خواتین سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اسماعیل ہانیہ کی نماز جنازہ کل قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بھی ادا کی جائے گی، جہاں انہیں دفن کیا جائے گا۔
گزشتہ روز پاکستان سمیت متعدد ممالک میں اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی تھی اور آج بھی مختلف مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے مختلف مقامات پر غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔